دہرادون، 15/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قے آنے کے بعد بے ہوش ہونے کی وجہ سے کل ہلدوانی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرائے گئے سینئر کانگریسی لیڈر نارائن دت تیواری کو آج چھٹی مل گئی۔اسپتا ل کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ 91سالہ تیواری کو کل صبح ٹرانزٹ لاس آف کانشیسنیس کی شکایت کے بعد اسپتا ل میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ علاج کے بعد تیواری کی حالت میں آئی بہتری کو دیکھتے ہوئے آج شام انہیں اسپتا ل سے چھٹی دے دی گئی۔نینی تال ضلع کے ہلدوانی شہر میں گوراپڑاؤ میں رہ رہے اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی تیواری کی کل صبح طبیعت خراب ہو گئی تھی،جس کے بعد ان کی بیوی اجولا تیواری اور بیٹے روہت شیکھر نے انہیں اسپتا ل میں داخل کرایا تھا۔